بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زدوکوب کرنا چاہتا تھا۔ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لاکر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔ تمام میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک مسلط نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاکہ جب فیک نیوز کے خلاف یہ قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی توبڑے صحافتی گروپوں کے زیر اثر میڈیانے سخت پروپیگنڈا کیا اپنے ملازموں سے آزادی صحافت کو خطرہ کی گھنٹیاں بنوائیں اب ٹیررازم پر صحافیوں کو اٹھایا جا رہا ہے جوں نہیں رینگتی ۔