بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کی چوری ثابت ،عوام اب ان کی دوغلی شخصیت سے واقف ہوچکے ہیں ،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ (ن) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعیداحمد، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،ریاض ریجن کے چیف کوآرڈی نیٹر عدنان اقبال بٹ نے کہاہے کہ صادق وامین ہونے کے دعویدار عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی ہے ،عوام اب ان کی دوغلی شخصیت سے واقف ہوچکے ہیں،ملک کو بحرانوں سے مسلم لیگ(ن)ہی نکال سکتی ہے،فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔عدنان اقبال بٹ کی جانب سے مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے عہدیداروں اور کارکنان کے اعزاز میںعشائیہ دیاگیاجس میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعیداحمد، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،ریاض ریجن کے چیف کوآرڈی نیٹر عدنان اقبال بٹ، عمران بٹ ودیگر نے شرکت کی۔ عشائیے میں شریک (ن) لیگی عہدیداروں اور کارکنان نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر شیخ سعیداحمد، عدنان اقبال ودیگررہنما ؤں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور معیشت میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام سے نہ صرف مسلسل جھوٹ بول رہا ہے بلکہ انہیں گمراہ بھی کر رہا ہے تاہم پاکستانی عوام عمران خان کی دوغلی شخصیت سے واقف ہوچکے ہیں ۔

Capt (Retd.) Muhammad Usman….Chairman, CDA.. Chairman, PEMRA notification Documentary-3 Final