راولپنڈی(ممتازنیوز) ضلع خبیر کے علاقے شلوبر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شلوبر میں کارروائی شروع کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک دہشت گردماراگیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیاراور دھماکہ خیزمواد برآمدہوا۔ ہلاک ہونے والادہشت گرد سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔









