ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کا 3 کروڑ کی مہنگی ترین گاڑی سے اترنے کے بعد انٹرنیٹ پر مذاق بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے پاس کئی نئی اور جدید گاڑیاں ہیں، حال ہی میں ان کو نئی مہنگی ترین گاڑی میں ایئرپورٹ آتے دیکھا گیا تھا۔ رنویر سنگھ اس وقت مذاق کا نشانہ بنے جب انٹرنیٹ پر صارفین نے ان کی اس ویڈیو میں دیکھا کہ وہ مہنگی ترین گاڑی سے ہیڈ فون پہن کر اتر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس لکھے کہ اتنی مہنگی گاڑی میں میوزک سسٹم نہیں ہے کیا، ہیڈفون پہن کر نکل رہے ہو گاڑی سے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ گاڑی میں میوزک پلیئر نہیں آتا کیا۔
رنویر سنگھ مہنگی گاڑی سے اترنے کے بعد مذاق کا شکار بن گئے
