اسلام آباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے کنونشنز کی ہدایت کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے رہنماؤں کو لانگ مارچ کے لئے کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے کنونشنز کی ہدایت کر دی ہے۔
عمران خان نے تمام ڈویژنز اور ضلعوں کی سطح پر عہداروں کو کنونشن کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے یوتھ کسان اور تاجر ونگز کو لانگ مارچ کے لئے متحرک کیا جائے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہکنونشن کے ذریعے ذیلی ونگ کارکنوں کو لانگ مارچ کے لئے متحرک کریں گے۔
اس حوالے سے پارٹی قیادت نے تمام صوبوں کی تنظیم جو کنونشن کرنے کی ہدایت دی ہیں اور کہا کہلانگ مارچ کے لئے ہماری تیاری مکمل ہیں کال کا انتظار ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا معاملہ، کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کنونشنز کی ہدایت








