لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطلی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویز الہٰی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نےکہا کہ ن لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی اور ایوان میں داخلے پر پابندی شرمناک فعل ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ احتجاج کا بنیادی حق استعمال کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی ڈکٹیٹر شپ کا مظہر ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ یہ معطلی جائز تنقید کی توانا آوازوں کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے اسمبلی میں داخلے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اداروں اور ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے آج جھوٹے الزامات کے تحت انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پرویز الہٰی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے، حمزہ شہباز








