بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے ہجری سال کے تین ماہ: پاکستان سے کتنے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے

ریاض:  سعودی حکومت کے مطابق نئے ہجری سال کے تین ماہ محرم الحرام تا ربیع الاول کے دوران عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے، سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال کی پہلی سہ ماہی (محرم الحرام تا ربیع الاول) کے دوران میں پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793 عمرہ زائرین مدینہ منورہ آچکے ہیں، تعداد کے لحاظ سے پاکستانی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
انتظامیہ برائے امورِ زیارت کے مطابق موجودہ سیزن کے دوران میں سعودی عرب آنے والے سب سے زیادہ عمرہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے، ان کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 696 ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ایک لاکھ 79 ہزار 52 زائرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔