بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منظور پشتین پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین پر عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے دوران ریاستی اداروں پر تنقید کرنے پر دہشت گردی اور بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق پشتین کے خلاف دہشت گردی، بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پشتین نے کہا کہ کانفرنس میں تقریر پر ان کے خلاف غداری اور دھمکی کے الزام میں ایک شکایت درج کی گئی ہے۔
یہ مقدمہ نعیم مرزا نامی شہری نے لاہور کے سول لائنز تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997-11-X کے تحت درج کرایا ہے۔