بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے سات سوالات پر عمران خان کو نااہل قرار دیا

اسلام آباد: آئین کے آرٹیکل 63(2)کے تحت اسپیکر کی طرف سے بھجوائے گےتوشہ خانہ ریفرنس کے فیصلہ کیلئے الیکشن کمیشن نے سات سوالات اٹھائے تھے۔جن کے جوابات کی بنیاد پر عمران خان کو نا اہل قرار دیا گیا۔سوال نمبر ایک ۔کیا الیکشن کمیشن کو سپیکر کی طرف سےآئین کے آرٹیکل 63(2)کے تحت بھجوائے گے کسی معاملے کا اختیار سماعت ہے؟

الیکشن کمیشن نےجواب میں کہا ہے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کے حوالے کے بعد فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی یا چیئر مین سینٹ آئین کے آرٹیکل 63(2)کے تحت ریفرنس بھجوائیں تو آئین کے آرٹیکل63(3) کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل63(1)( p)اور الیکشن ایکٹ2017کے رولز 137،167اور 173 کے تحت معاملہ کا فیصلہ کرے۔

سوال نمبر دو۔مالی سال2018-19میں رسپانڈنٹ(عمران خان) نے کتنے تخائف موصول کئے،خود رکھے یا فروحت کئے ؟جواب۔ مالی سال2018-19میںکل51تخائف ملے۔پانچ ادائیگی کرکے جبکہ28بغیر ادائیگی کے رکھے۔

باقی توشہ خانہ میں جمع کرائے۔سوال نمبر تین۔ کیا فروحت کئے گے تخائف کی رقم 2018-19کی اثاثوں کےگوشواروں میں درج ہے۔اوررقم بنک سٹیمنٹ2018-19ےمطابقت رکھتی ہے؟جواب ۔الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات اور بنک سٹیمنٹ میں مطابقت نہیں ہے۔

سوال نمبر چار۔2019-20 میں کتنے تخائف رسپانڈنٹ(عمران خان)نے وصول کئےاور ظاہر نہ کئے گے تخائف/رقم کا گوشواروں پر کیا فرق پڑا؟جواب۔گوشواروں میں تحائف کی تفصیل موجود نہیں ہے۔بلکہ بنک کا کلوزنگ بیلنس ظاہر کیا گیا۔فارم بی کے مطابق تخائف کی تفصیل،بالخصوص فروحت اور حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔سوال نمبر پانچ۔

تخائف کی قیمت کو ایف بی آر گوشوارے2019-20میں ظاہر کرنا اور الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گے اثاثوں کی تفصیل میں ظاہر نہ کرنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟جواب۔ 2019 -20کے جو گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گے ان میں تخائف کا ذکر نہیں جبکہ ایف بی آر کو جمع کرائی جانے والی ٹیکس ریٹرن میں رقم کا ذکر موجود ہے۔

دونوں اداروں کے اپنے اپنے قوانین و طریقہ کار ہے۔الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن137کے تحت تمام ارکان پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں۔نہ جمع کرانے والوں کے حوالے سے ایک الگ طریق کار موجود ہے۔

سوال نمبر چھ۔مالی سال 2020-21میں رسپانڈنٹ(عمران خان)نے کتنے تخائف وصول کئے،رکھے یا فروحت کردئیے؟ جواب۔مالی سال 2020-21میں کل 19تخائف ملے،جن میں سے پانچ مکمل اور ایک جزوی حصہ ادائیگی کرکے لئے گے۔چھ بغیر ادائیگی لئے اور سات توشہ خانہ میں جمع کرائےگے۔

سوال نمبر سات۔مالی سال2020-21میں ظاہر کی گئی رقم کیا فارم بی کے مطابق تھی یا نہیں؟جواب۔مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں تخائف کی تفصیل نہیں دی گئی تھی جو فارم کے کالم تھری میں ظاہر کرنی تھی۔بلکہ کل رقم فرنیچر،فٹنگ اور آرٹیکلز میں ظاہر کی گئی۔جبکہ کیبنٹ ڈویژن سے لی گئی تفصیل کے مطابق تحائف میں جیولری،قالین اور گھڑی بھی شامل تھی۔جس کا فارم میںالگ کالم /خانہ موجود تھا۔