بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، 10 اضلاع سے13637امیدوارمیدان میں

مظفرآباد(محمد شبیر اعوان)آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل 10 اضلاع میں ضلع کونسل، یونین کونسل ، میونسپل کارپوریشن،میونسپل اور ٹاون کمیٹی کے تیراں ہزار چھ سو سینتیس امیدوار میدان میں اتر آئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی آج منظور یا مسترد ہونیوالے امیدواروں کے کاغذات کی حتمی تعداد سامنے آ جائے گی ضلع مظفرآباد سے 2 ہزار 142 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائےضلع جہلم ویلی 699  نیلم میں 735، باغ میں 1506،حویلی میں 460 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے سدھنوتئ میں 991، راولاکوٹ میں 1800،میرپور میں 1387، بھمبر میں 1347 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئےضلع کوتلی میں سب سے زیادہ 2570 امیدوار بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان میں کود گئے امیدواروں کے کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی