پنجاب حکومت نے 98 کروڑ سے زائد کی رقم کی 93 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کیلئے 93 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کیلئے 1 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی 40 گاڑیاں، بورڈ آف ریونیو کیلئے 5 کروڑ 83 لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ضلع کوٹ ادو کیلئے 39 کروڑ 72 لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدیں جائیں گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ (ستمبر) میں وزیراعلیٰ آفس کیلئے 30 کروڑ 50 لاکھ کی 40 گاڑیاں خریدی گئیں۔
پنجاب حکومت کا 98 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ








