بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے متوقع لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے بجائے فیصل آباد سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لانگ مارچ کے لیے پنجاب میں تیاریاں جاری ہیں اور مارچ کے آغاز کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد مایوس کن مظاہرے کے بعد لانگ مارچ لاہور سے فیصل آباد منتقل کرنے پر غور کیا گیا۔
چیئرمین عمران خان نےلاہور کی قیادت کی سخت سرزنش کی اور جنوبی پنجاب کے قافلوں کو بھی فیصل آباد پہنچنے کے احکامات دیدیے گئے۔
لانگ مارچ کےلیے منگل یا بدھ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے، مارچ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لاہور میں روٹ کا جائزہ بھی لیں گے۔
مارچ کے انتظامات کےلیے خصوصی فورس بھی تیار کرلی گئی ہے، فورس کے اراکین کو مخصوص وردیاں دی گئی ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کا سامان بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا گیا۔