اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو کل صبح 11 بجے اسپیکر چیمبر میں طلب کر لیا۔ اسپیکر نے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 27 ستمبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف عبدالشکور شاد کی دائر رٹ پٹیشن نمبر 3321 آف 2022 پر دیے گئے آڈر کے تحت اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کے نام باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
استعفوں کا معاملہ ، سپیکر نے عبدالشکور شاد کو طلب کر لیا








