جدہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک منظوراعوان ، سرپرست چودھری عبدالمجید گجر اور (ن) لیگ ریاض کے رہنما عدنان بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی ،پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کونئی جہت ملی۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ وزیراعظم کے سعودی قیادت کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں،امید ہے کہ ان ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستا ن کا قابل اعتماد ،دیرینہ دوست اور برادرملک ہے جس نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی جبکہ پاکستان نے بھی ہرعالمی فورم پر سعودی عرب کا بھرپوردفاع کیاجس کی تازہ مثال تیل کی پیداوار کم کرنے سے متعلق اوپیک کے فیصلے کے بعد سعودی عرب کو امریکی دھمکیوں پر پاکستان کادوٹوک بیان ہے جس میں واضح کیاگیاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں یہی وجہ ہےکہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوئی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے، امید ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کایہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کو نئی جلابخشے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب








