پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا ۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں وہ سمندر کنارے کھڑی لطف اندوز ہورہی تھیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کی اس ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔









