بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت نقص امن اور تشدد کسی صورت برداشت نہیںکریگی، لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے آپ سے ڈرتے ہیں، چیف جسٹس کے صدارتی ریفرنس کی ابتدائی سماعت کے دوران ریمارکس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں پر واضح کیا ہے کہ نقص امن اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ تمام جماعتیں جمہوری اقدارکی پاسداری کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کیخلا ف تحریک عدم اعتماد سے متعلق آئینی و قانونی معاملات کے حوالے سے دائر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست اور وفاقی حکومت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 63 A کی تشریخ کےلئے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے آغاز پردیئے ۔عدالت نے ابتدائی طور پر چاروں صوبائی حکومتوں کو ریفرنس پر تحریری جوابات بھی طلب کرلئے ۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) کشمیر ہائی وے پر دھرنا دینا جاہتی ہے جب کہ یہ انتہائی مصروف شاہراہ ہے۔ یہی راستہ ائیر پورٹ کو بھی جاتا ہے اسی سٹرک سے دوسری جماعتوں کے کارکنان بھی گزریں گے اس وجہ سے نقص امن کا اندیشہ ہے ۔ جے یو آئی ف کے وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ ہم عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگااس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے آپ سے ڈرتے ہیںاس پر عدالت میں زوردار قہقہہ بھی بلند ہوا۔