اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ جمع کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی/تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:کاکول20،کالام،پٹن05،بالاکوٹ02،میرکھانی،دروش01،کشمیر:مظفرآباد(سٹی10، ائیرپورٹ06)،راولاکوٹ 08،گلگت بلتستان:استور05اوربگروٹ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:دادو41، شہید بینظیرآباد،مٹھی، موہنجوداڑواورسبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات








