چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات میں عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں، عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے، عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔
لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے، عمران خان








