جدہ (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک منظوراعوان ، سرپرست چودھری عبدالمجید گجر اور (ن) لیگ ریاض کے رہنما عدنان بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب مجموعی طور پر ہرلحاظ سےکامیاب رہا، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان شاہی محل سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو اپنی گاڑی خود چلا کر شاہی فارم ہاؤس تک لے کر گئے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی عرب میں اہم مصروفیات رہی ہیں، امید ہے کہ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب اور سعودی رہنماؤں خاص طور پر ولی عہد سے ان کی ملاقات کے ملک کے لئے جلدخاطرخواہ ثمرات ملیں گے، وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران مسجد نبوی واقعہ پر گرفتار پاکستانیوںکی رہائی کے احکامات جاری کروا کربڑے پن کا مظاہرہ کیا اور سعودی عرب میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے ۔انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ آئندہ اوورسیزپاکستانیوں میں سے کوئی بھی ایسی حرکت نہیں کرے گا جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوئے،دونوں ملکوں نے ہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
مسجدنبوی واقعہ پر گرفتارپاکستانیوں کو رہاکروا کرشہبازشریف نے ہمارے دل جیت لئے ،دورہ سعودی عرب ہرلحاظ سے کامیاب رہا ،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب








