تہران: ایران کے جنوب وسطی شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پرفائرنگ کے نتیجے میں 15زائرین جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی ،فائرنگ کے بعد 2 حملہ آور گرفتار کیے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ایرانی حکام نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قراردیا ہے۔
ایران، شاہ چراغ مزار پرفائرنگ کے نتیجے میں 15زائرین جاں بحق ، 10زخمی








