بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لکھ لیں عمرا ن کالانگ مارچ فلاپ ہوگا ، یہ صرف مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہ رہا ہے، نوازشریف

لندن:مسلم لیگ (ن)کے قائدوسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ میر ی بات لکھ لیں کہ عمرا ن خان کالانگ مارچ فلاپ ہوگا ، یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہ رہا ہے، اب تو فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہےکہ لانگ مارچ خونی ہوگا۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لارہا ،عمران خان انقلابی بندہ نہیں بلکہ جھوٹا آدمی ہے، اس کا انقلاب چار سالہ حکومت میں دیکھ لیا،یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملک کے ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگوں کو چورکہتاہے خود سب سے بڑا چور ہے، فارن فنڈنگ سے بڑی کون سی چور ی ہے؟ 50 ارب اور توشہ خانہ سے بڑا کوئی اسکینڈل نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں عمران خان نہیں جو بغیر سوچے سمجھے بات کروں ، بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے ۔
اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہاکہ اس لانگ مارچ کا مقصدفتنہ پھیلانا ہے ، ان کا پلان، اے، بی اور سی بھی فیل ہورہا ہے، اب ان کی کوشش ہے کہ کوئی نیا انتشار پھیلایا جائے۔
اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں نوازشریف کا کہنا تھاکہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانے کیلئے ہے۔اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔