بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے فوری بعد نواز شریف کا ردعمل آگیا 

اسلام آباد/لندن(ممتازنیوز)پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے فوری بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ردعمل آگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب فیصل واڈانے پریس کانفرنس میں ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے بڑے دعوے کئے ،ان کی پریس کانفرنس کے چندمنٹوں کے بعد ہی نوازشریف کا ردعمل آگیا ۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کئے ۔ایک صارف نے لکھاکہ واوڈاکی پریس کانفرنس کے فوراً بعد نواز شریف کا بھی بیان آ گیا جیسے وہ اس کا انتظار ہی کر رہے تھے ۔اتنا بھونڈا اسکرپٹ ۔