facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کیلئے عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

اسلام آباد : پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔ چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساونڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں۔

کنٹینر کی چھت پر 80افراد کی گنجائش ہے۔ پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائینگے۔