بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم، تحقیقات شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم ،وزیرداخلہ کے احکامات پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم کے معاملہ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز وزیر داخلہ کے احکامات موصول ہونے پر کیا گیا ہے، سرکاری تعطیل کے باوجود سائبر کرائم ونگ کے افسران کو دفاتر میں طلب کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جا رہا ہے، جس کے بعد فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔