پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عمران خان سے اداروں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔
‘عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں میں اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی’
انکا کہنا ہے کہ فوج نے عمران خان کو غیر آئینی سپورٹ نہ کرنے کا کہا تو ادارے کو متنازعہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ عمران خان نے ایک جھوٹے بیانیے کے تحت نوجوانوں کے ذہنوں میں اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ اگر واقعے وہ لوگ غدار ہیں تو رات کے اندھیرے میں کیوں ملتے ہیں؟ عمران خان بتائیں کہ اگر وہ غدار ہیں تو پھر انہیں توسیع کی پیشکش کیوں کی گئی؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ان کا جھوٹا بیانیہ اب مزید نہیں چلنا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنی غلطیوں اور جھوٹ کا اعتراف کرکے اداروں اور قوم سے معافی مانگیں۔
پیپلزپارٹی کا عمران خان سے اداروں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ








