بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل 11 بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کا آغاز کر رہا ہوں: عمران خان کا خصوصی ویڈیو پیغام

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کے عوام کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کل جمعہ کو صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے اور انگریزوں سے آزادی کے بعد یہ سب سے بڑی تحریک ہے۔
ان کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جو فیصلے ہوں وہ اس ملک کے اندر فیصلے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ تحریک چلے گی، یہ تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔