بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشات، دفعہ 144نافذ

اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی بشمول ائیر پورٹ اور بین الاضلاعی راستے کھلے ہیں۔آمد و رفت میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے معمول کی پڑتال جاری ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں اسلحہ ساتھ رکھنے اور نمائش پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہریوں سے گذارش ہے پڑتال پر تعینات افسران سے تعاون کریں اور اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد رہائش پذیر مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے شر پسند عناصر کی سرکوبی کےلیے سرچ آپریشن تمام شہری رہائشی اور مضافاتی علاقوں میں جاری ہے۔