بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر شفیق الرحمان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر منتخب

ڈھاکہ/لاہور: ڈاکٹر شفیق الرحمان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر منتخب ہوگئے۔وہ گزشتہ تین سال سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام د ے رہے تھے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش تمام تر آزمائشوں کے باوجود پوری قوت سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کے نام اپنے خط میں ان کے لیے استقامت اور بنگلہ دیش اور اس کے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کی دعا کی ہے۔سینیٹرسراج الحق نے اپنے خط میں کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا مقبول احمد نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ایک بحرانی دور میں جماعت کی قیادت کی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ نومنتخب امیر اور جماعت کی قیادت وکارکنان ایک نئی روح کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے برادر ملک بنگلہ دیش کے استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔واضح رہے کہ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دورمیں گزشتہ چند برسوں میں جماعت اسلامی کے امیر 72 سالہ مطیع الرحمان نظامی سمیت متعددرہنماؤں  کو1971 کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزامات میں پھانسی دی گئی۔