حیدرآباد ( نیوز ڈیسک) حیدرآباد میں ڈیڑھ صدی قبل بچھایا جانے والا ریلوے ٹریک شہریوں کیلئے غیر محفوظ،ٹریک پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث شہر کے درمیان سے گزرنیوالے ٹریک پر حادثات معمول۔ تفصیلات کے مطابق انگریزوں کے دور میں پاکستان کے دیگر اضلاع کی طرح حیدرآباد میں بھی سفری سہولیات کیلئے 19 صدی میں ریلوے لائین بچھائی گئی تھی،اس دوران شہر کی آبادی بہت کم تھی اور ٹریک بھی آبادی سے دور تھا، لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ آبادی بڑھتی رہی اور مذکورہ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف آبادی میں اضافے اور ٹریک سے موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں کا غیر محفوظ اور عجلت میں گزرنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں درجنوں شہری ہلاک اور زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں، ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کومحفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔
حیدرآباد، ڈیڑھ صدی قبل بچھایا جانے والا ریلوے ٹریک شہریوں کیلئے غیر محفوظ، حفاظتی اقدامات نا ہونے کے برابر








