بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس، پاکستان کو 30 لاکھ ٹن گندم 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے دیگا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) روس نے پاکستان کو تیس لاکھ ٹن گندم فروخت کرنے کرنے کی پیشکش کی ہے اور یہ گندم 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے فروخت کی جائے گی جو کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو حاصل کردہ بولی سے ایک ڈالر فی ٹن کم ہے۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر گند کی قیمت 380 ڈالر فی ٹن ہے۔ اسلام آباد میں روس سے آئے ہوئے ایک وفد نے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی پیشکش کی روس پاکستان کو 372 ڈالر فی ٹن گندم سپلائی کرنے کو تیار ہے۔ اگر پاکستان گندم کی سپلائی کے لئے روس سے معاہدہ کرلیتا ہے تو پاکستان کو تین لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی۔ زرائع نے بتایا ہے کہ روسی وفد نے پاکستان کو چاول اور آلو ایکسپورٹ کرنے کو کہا ہے اور روسی وفد نے پاکستان کو یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے مجاز ایکسپورٹرز کی تعداد 4 سے بڑھا کر دس کی جائے۔