کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ انڈین بحریہ کے 8سابق سینئر افسران قطر میں تقریباً دو ماہ سے زیر حراست ہیں، اس معاملے پر انڈین حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے ، 57روز گزرنے کے باوجود انڈین حکومت کی خاموشی ، ماجرا کیا ہے، انڈین میڈیا سوالات اٹھانے لگا، بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس کمپنی میں بھارتی بحریہ افسران کام کیا کرتے تھے وہ دفاعی نکتہ نظر سے کافی اہم ہے اور غالب امکان اس بات کا ہے کہ ان پر سراغ رسانی یا جاسوسی کا خدشہ ہو، سب سے پہلے بھارت کی ایک معروف شخصیت میتو بھارگوا نے 25 اکتوبر کو اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، یہ تمام افراد دوحا میں 57دنوں سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی وزراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔میتو بھارگوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کی رہائی کےلئے فوری طور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
قطر، بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار








