گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو ایک رنز سے شکست دے کر بلآخر زمبابوے نے اپنا 6 برس پرانا بدلہ لے ہی لیا۔
سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و گلوکار فرحان سعید بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی دلچسپ ٹرولنگ کا حصہ بن گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہلکے پھلکے طنزو مزاح کے انداز میں فرحان سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکست کا سہرا پاکستانی مسٹر بین کے سر سجا دیا۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’احمق مسٹر بین، دیکھو تم نے ہمارے ساتھ کیا کردیا ہے‘
You freaking Mr Bean! See what you did to us.
Jokes aside , what a blunder, poor performance. Well played Zimbabwe #PAKvsZIM— Farhan Saeed (@farhan_saeed) October 27, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی تحریر کیا کہ ’مذاق اپنی طرف، کتنی بڑی حماقت ہے یہ، انتہائی خراب کارکردگی۔
انہوں نے کل کے میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر زمبابوے ٹیم کی تعریف بھی کی۔









