وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا فلیگ مارچ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفرنے کی، فلیگ مارچ کے دوران چاروں زونل ایس پیز بھی موجود تھے،اس فلیگ مارچ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس،پاک رینجرز،اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، ریسکیو کمانڈوز، اے پی سی، سکیورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ اسلام آباد میں سکیو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں، تا کہ کسی بھی نا خو شگوار واقع سے بچا جاسکے۔

تفصیلات کے مطا بق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میںامن و اما ن کی فضاءکو بر قرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا،مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشن ملک جمیل ظفر ملک نے کی، فلیگ مارچ میں ایس پی سٹی، ایس پی صدر،ایس پی رورل ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا،تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ، کمانڈوز،ریسکیو-15، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انوں نے شرکت کی، فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو ا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو ا،ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے،انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے ایر یاز میں کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں کومنگ وسرچنگ کو جا ر ی رکھیں، اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا نا، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کیے جائیںاور افسران اپنے ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں۔








