بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی خزانہ خالی، ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا،نصر اللہ رند ھاوا

اسلام آباد (ممتا زنیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے لیڈرزعوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان آزمائے ہوئے مہروں سے بہتری کی کوئی توقع نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہر طرف افراتفری پھیلی ہوئی ہے، قومی خزانہ خالی ہو چکا ہے اور ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے، انھوں نے کہا موجودہ اور سابقہ حکمران ملک کے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ یہ خود کو ہی عوام کے سامنے مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، قوم ان کے دھوکے میں نہ آئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔نصراللہ رند ھاوا نے کہا ادارے کبھی اپنا بوجھ ایک پلڑے میں تو کبھی دوسرے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں، آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تبھی ملک آگے بڑھے گا، جماعت اسلامی ملک کو استعمار اور اس کے نمائندوں سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،انھوں نے کہا ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ قوم کا عدالتوں، ایوانوں اور سسٹم پر اعتماد ختم ہو رہا ہے اور جمہوریت تماشا بن گئی۔ طاقتور قانون کا مذاق اڑاتے ہیں، غریب معمولی غلطی پر پھنس جاتے ہیں۔ پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں جن افراد کے نام آئے ان کو پوچھا تک نہیں گیا۔