سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیریوں کو انکی حق خودارادیت سے محروم کرنے کا دن ہے جبکہ کشمیری ایک بہادر اور نڈر قوم ہیں جو تنہا بہادری کے ساتھ دس لاکھ بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ظلم وجبر کا مقابلہ کررہی ہے۔ جس طرح کشمیریوں کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں اسی طرح پاکستانیوں کے دل بھی کشمیریوں کے لیے دھڑکتے ہیں ،کیونکہ قائد اعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے کیلئے ہماری جان ہمارا خون حاضر ہے ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کا وکیل ہے۔ پرویز اشرف نے کہا ہم کشمیریوں کی جدوجہد، ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر کی آزدی کی صبح اب قریب ہے اگر یہ جدوجہد طویل بھی ہوگی ہم پاکستانی تن من و دھن تحریک آزدی کی سپورٹ اور ساتھ کھڑے ہونگے مگر بدقسمتی ہے کہ اتنے سال گزرنے کے باوجود بھی اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرواسکا جبکہ دُنیاں کے بہت سی آزدی کی تحریکوں کو اقوام متحدہ مداخلت کرکے آزدی دلوائی ہے جبکہ مسلۂ کشمیر کی قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے- پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت ہوں لیکن مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فورم پر متفق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی جی ٹی روڑ ڈی ایچ اے گیٹ نمبر ۲ کے بلمقابل واقع منہاس کارپوریشن کی نئی برانچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی،اے پی این ایس کے مہتاب خان ، چیئرمین آل پاکستان تاجر اتحاد کاشف چوہدری، چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت عملی قدامات کررہی ہے جبکہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کرنیوالے بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں عیان ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے محنت شرط ہے کوئی بھی کاروبار ،فیکٹریاں برسوں کی محنت کا نتیجہ ہوتی ہیں- اس موقع پر حریت پسند کشمیری رہنماء الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت نے جبری،غیر قانونی اور غیراخلاقی طریقے سے کشمیریوں پر قبضہ کرکے ظلم کی جو تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں پر ظلم اور تشدد کی داستانیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں-اقوام متحدہ کی قراردادوں ،کشمیریوں کی جدو جہد اور خواہش کے مطابق ا نکو انکا حق خوداردایت دیا جائے۔ 10 لاکھ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں اور کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ مودی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے اسمبلی میں ہندووں نشستیں بڑھالی ہیں تاکہ جعلی طریقے سے کشمیریوں پر اپنے جعلی قانون مسلط کرسکے۔ آئندہ چند روز میں اسمبلی کا نام نہاد الیکشن ہے، جسے کشمیری عوام نے ابھی سے مسترد کردیا ہے جس میں مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض فوجیوں اور دوسرے غیر ریاستی ملازمین کو بھی مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹ کا حق دیا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے-اس موقع پہ سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم جماعت اسلامی کے رہنماء سید عارف شیرازی،راجہ جواد، ملک عبدالعزیز،ہما ایوب،تاجر رہنماء کاشف چوہدری، قاضی شوکت،چوھدری آصف ارشاد،سی بی آر کے نائب صدر فہیم انور برنی،سیکٹری چوھدری نذیر،خزانچی عمر فاروق حریت کانفرنس کے رہنماء پرویز شاہ، خادم حسین، مظفر شاہ پروفیسر اطہرشیخ ، مہتاب خان عباسی کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے مالکان اور نمائندگان ودیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ منہاس کارپوریشن کے مالکان ابرار منہاس،ملک اسلم،عمر منہاس، حافظ اسماعیل الطاف اور الطاف احمد بٹ نے آخر پر تمام آنے والے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ معزز مہمانوں ، سیاسی رہنماوں تاجر برادری کی شرکت ہم سب کے لئے باعث رحمت اور باعث برکت ثابت ہوگی انشااللہ
مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فورم پر متفق ہیں،سپیکر قومی اسمبلی








