بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم لغاری کی ناراضی دور، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے نکل پڑے 

ملتان(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب صوبائی اسمبلی خرم لغاری کی ناراضی دور، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے نکل پڑے۔جمعہ کی شب ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ا ن کا کہنا ہے کہ میرا قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے رواں دواں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چودھری مونس الٰہی کے قیادت میں حقیقی لانگ مارچ میں شرکت کےلئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام سے کہتا ہوں لانگ مارچ میں آئیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں،خرم لغار ی نے کہاکہ لانگ مارچ میں شرکت کرکے ملک اور قوم کے خیر خواہ بنیں۔واضح ہے کہ اس سے پہلے آج صبح ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھاکہ لانگ مارچ کے اعلان سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی،خرم لغاری کے اس اعلان کے بعد دن بھر مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔