بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زین حسین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی تردید کردی

ملتان(ممتازنیوز) پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و رکن پنجاب اسمبلی زین حسین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔اپنے ویڈیوپیغام میںزین قریشی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور میں حقیقی آزادی مارچ لاہور میں عمران خان کے ہمراہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم لاہور میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اور رہیں گے ، سینیٹر عون عباس بپی کا بھی میرے بارے میں جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے ، زین حسین قریشی نے کہاکہ جمعہ کو عون عباس بپی اور میں جنوبی پنجاب سے لانگ مارچ کی اکٹھے قیادت کررہے ہیں،جنوبی پنجاب کا قافلہ اسلام آباد میں عمران خان سے ملے گا، انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت فیک پروپیگنڈہ کررہی ہے، پی ٹی آئی کارکنان فیک پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں، ہماری جنگ حقیقی آزادی اور پاکستان کو چوروں لٹیروں سے بچانے کی جنگ ہے ہم اس جنگ میں عمران خان کے سپاہی ہیں۔