بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ملک میں فتنہ وفساد پھیلانے کے درپے،حکومت سختی سے نمٹے،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب

جدہ (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر ،سیکرٹری جنرل ملک منظوراعوان اور سرپرست چودھری عبدالمجید گجر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ عوام خصوصاً نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ہتھکنڈہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ فارن فنڈنگ لیڈر کا آزادی مارچ قوم سے نیا دھوکا ہے،حکومت ملک میں افراتفری اور فساد پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹے۔لانگ مارچ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے (ن) لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ عمران خا ن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کے نشانہ بنارہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آراور ڈی جی آئی ایس آئی کی مشترکہ پریس بریفنگ نے عمران خان کے بیانیے کے قلعی کھول دی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹولہ اقتدار کے حصول کے لئے ملک کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کررہا،اس فتنے کو جتناجلد روکاجائے گااسی میں ملک کی بھلائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کو نئے خواب دکھانے کی بجائے اپنی چارسالہ حکومت کے دوران کرپشن میں اضافے ،بدانتظامی اور نااہلی کا جواب دیں ۔