بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی ہر ممکن تصاد م کی کوشش ہوگی،اپوزیشن ارکان بچیں،زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے آج جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کسی طرح کے تصادم سے بچنا چاہئے،اگر کوئی تصادم ہوا تو اس کا نقصان اپوزیشن کو ہوگا۔پی ٹی آئی کی مکمل کوشش ہوگی کہ یہ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو جائے۔تمام اپوزیشن ارکان کو ہر ممکن یہ کوشش کر نا ہوگی کہ کسی صورت تصادم نہ ہو۔زرداری کی طرف سے جمعرات پی پی کے ارکان اسمبلی کے گروپ سے بات چیت میں کہا گیا کہ نہ صرف اتحادی بلکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی ہمارے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لئے جائیں گے ۔انہوں نے پی پی ارکان سے کہا کہ ہم نے مکمل حکمت عملی سے بلاول کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کرنی ہے ۔