جدہ(ممتاز نیوز) رکن قومی اسمبلی صدر گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب سےپاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں کوچھورہے ہیں ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بہت جلد دورہ پاکستان میں 12ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے منصوبہ کے علاوہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کااعلان کریں گے، ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر ن لیگی قیادت ہی ملک کوترقی کی راہ پرلے جاسکتی ہے پاکستانی عوام ن لیگ کی قیادت پرمکمل اعتماد کرتے ہوئے عمرانی فتنہ کومستر د کرچکے ہیں وہ گزشتہ روز یہاںمسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے جس میں سعودی عر ب بھر سے ن لیگی تنظیموں کے عہدیداران اور رہنمائوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ، چوہدری احسان الحق باجوہ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سعودیہ کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے ہمارے قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کی خصوصی درخواست پر مدینہ پاک میں چند ماہ پہلے ہونے والے واقعہ پر تمام پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم جاری ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کے بعد میں قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ییرسٹر امجد ملک صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے سعودی عرب کی نئی تنظیم سازی کی جس میں مرکزی صدر شیخ سعید احمد۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان سر پرست آعلی رانا محمد اشرف۔ وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود ۔ سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس صاحبہ۔ میڈیا ھیڈ احسن مسعود۔ ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر ڈپٹی ھیڈ احتشام رامے ۔ مجلس شوریٰ عبدالرحیم وینس اور باقی جتنے بھی عہدیدارن ہے میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ سب لوگ بھی جو یہاں موجود ہے آپ سب بھی اس باڈی کا حصہ ہے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم سب نے پاکستان کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے اور ہماری آنے والی نئی نسل کے لیے کام کرنا ہے اور پاکستان کو مضبوط کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ 2013 سے 2018 میاں محمد نواز شریف کا دور دیکھ لیں نہ تو ڈالر بڑا تھا اور نہ ہی کسی چیز قمیت بڑی تھی بلکہ آٹا دال چینی اور پٹرول کا ریٹ کم ہوا تھاانہوں نے مزید کہا کہ کل جو ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس تھی اس سے زیادہ مدبر پریس کانفرنس میں نے آج تک نہیں دیکھی پریس کانفرنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس میں ملک دشمنوں کے خلاف واضع پیغام ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھی تیس سال ہوگئے ہیں میں بھی اورسیز پاکستانی ہوں، میں اورسیز کے دکھ درد کو بہت ہی اچھی طرح سمجھتا ہو شائد ہی کوئی سمجھتا ہو ان کا کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے میں سعودی عرب میں اور باقی گلف ریجن میں نہ جا سکا انشاءاللہ میں اب خاص طور پر سعودی عرب تمام چھوٹے بڑے شہروں کا وزٹ بھی کرو نگا اور ان میں تمام مسلم لیگی ساتھیوں کو اکھٹا کرکے اور پاکستان کو مزید مضبوط کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری احسان الحق باجوہ قائد کے بیانیہ سے انتہائی حد درجے محبت کرنے والے شخص کو سر زمین سعودی عرب میں خوش آمدید کہتا ہوں اور چوہدری احسان الحق باجوہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ دسمبر میں دوبارہ آئنگے اور پورے سعودی عرب کا دورہ کرینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں احسان الحق باجوہ سے یہاں پر مسلم لیگی ساتھی بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کی محبت کرنے کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ آپ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے وژن کو خوبصورتی سے آگے لے کر چلتے ہیں ملک منظور حسین اعوان کا ایم این اے و صدر گلف ریجن سے کہنا تھا کہ آپ کو انشاءاللہ سعودی عرب کے اندر مسلم لیگ ن ایک مضبوط اور توانا نظر آئے گی اور سعودی عرب کا کوئی بھی چھوٹا شہر ہو یا بڑا آپ کو وہاں مسلم لیگ ن کی تنظیم نظر آئے گی اور انشاءاللہ اسحاق ڈار صاحب کو بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اور آپ کو کبھی کسی صورت بھی ہم مایوس نہیں کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط قلعہ ہےاور ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ جانی مالی ہر لحاظ سے ہم آپ کو صف اول میں ملیں گے صدر گلف ریجن ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے عشائیہ میں شریک تمام مسلم لیگی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا،ریاض ریجن کے نمائندگان کی جانب سے احسان الحق باجوہ کو اعزازی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین رانا عبدالشکور راجپوت ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود ۔سید اجمل شاہ۔ممبر مجلس عاملہ عبدالرحیم ونیس ۔سابقہ صدر جدہ عرفان الحسن سدرہ ۔سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس صاحبہ۔ میڈیا ہیڈ احسن مسعود۔ ڈپٹی سوشل میڈیا زوہیب شہزاد کھوکھر۔ڈپٹی میڈیا ہیڈ احتشام سلیم رامے۔چوہدری سہیل گجر۔چوہدری سرور۔ چوہدری حسنین عباس۔چوہدری وقاص وڑائچ۔مرزا عثمان۔عمران غوث۔چوہدری سہیل گجر۔چوہدری سرور۔ چوہدری اسلم چوٹیاں۔چوہدری عرفان چوٹیاں (33فتح)۔چوہدری حسنین عباس۔چوہدری وقاص وڑائچ۔مرزا عثمان۔شاکر حسین۔ ڈاکٹر ذوالقرنین ۔اعظم حسین بھٹی ۔حاجی رمضان۔علی سیٹھ اور دیگر مسلم لیگی ساتھیوں نےشرکت کی ۔











