بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر صحافی چودھری غلام حسین کی ضمانت منظور

سینئر صحافی اور اینکر پرسن چودھری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا تھا۔ اینکر پرسن کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہیں دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹے نے بتایا تھا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا، والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔
بیٹے نے بتایا تھا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے، 2003 یا 2004 میں کوئی پراپرٹی کا کیس تھا جس میں والد صاحب نے گواہی دی تھی اس کیس کو بنیاد بنا کر والد کو لے جایا گیا ہے۔