سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ شہید ارشد شریف کے ایک قریبی دوست نے انہیں بتایا کہ اس کی اطلاع کے مطابق نہتے ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر نزدیک سے گولیاں ماری گئیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بعد میں ارشد شریف کو گاڑی کی نشست پر بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھی گئی پھر تصویر بنا کر کہا گیا کہ پولیس نے فائرنگ کر دی۔
ارشد شریف کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ اسکی اطلاع کے مطابق نہتے ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر نزدیک سے گولیاں ماری گئیں اور بعد میں اسے گاڑی کی نشست پر بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھی گئی پھر تصویر بنا کر کہا گیا کہ پولیس نے فائرنگ کر دی https://t.co/VBOnOAWkMW
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 29, 2022








