لاہور(ممتاز نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈھونگ مارچ کا ٹارگٹ الیکشن نہیں سلیکشن ہے ،سلیکشن آئین قانون قواعد اورمیرٹ کےمطابق ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے عمران کا کوئی آئینی کردار نہیں بنتا،انکی اچھل کُود بے سود وبے مقصد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے چڑھائی پھر بات چیت کی دعوت طُرفہ تماشا ہے ۔
ڈھونگ مارچ کا ٹارگٹ الیکشن نہیں سلیکشن ھے
سلیکشن آئین قانون قواعد اورمیرٹ کےمطابق ھوگی
آرمی چیف کی تقرری کیلئے عمران کا کوئ آئینی کردار نہیں بنتا
انکی اچھل کُود بے سود وبے مقصد رھے گیپہلے چڑھاٸ پھر بات چیت کی دعوت طُرفہ تماشا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 29, 2022









