اٹک (ثاقب خان کھٹڑ )این اے 50 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ایمان طاہرصادق نے کہا ہے کہ پُرامن حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا،پاکستانی عوام عمران خان کا ساتھ دے کر تمام سازشوں کو دفن کر دینگے۔ ہفتہ کو اٹک اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا امپورٹڈ حکومت اپنا بوریا بستر باندھ چکی ہے ، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکمران اقتدار کو خدا حافظ کہہ دینگے ۔انہوںنے کہا ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اس لانگ مارچ میں شرکت کرینگے جبکہ اٹک کی عوام اپنے قائد میجرطاہرصادق کی قیادت میں اس کارواں کا حصہ ہوگی۔ اتمام رکاوٹیں عبور کرکے عمران خان کے قافلے کا حصہ بنیں گئے۔
لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکمران اقتدار کو خدا حافظ کہہ دینگے ،ایمان طاہر







