لاہور(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے فوری انتخابات کے مطالبے کو ردکرتے ہوئے اتحادیوں جماعتوں کوحکومتی مدت میں اضافے کی طرف اشارہ دےدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن بلاجوازہیںکیونکہ پی ٹی آئی کا پونےچارسالہ دوراقتدارچوری اورجبرسے قائم غیرآئینی اورغیر قانونی تھا۔ آئینی ماہرین سوچ رہے ہیں کہ ووٹ چوری اورممنوعہ فارن فنڈنگ سے بنی ووٹ چور عمران حکومت کے پیش نظر اسمبلی کی مدت کب سے شمار کی جائے ؟جیسے کو تیسا ۔۔
https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1586431366253551616?t=76VUGF8eYpHfRm_Rlev0RA&s=08









