کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بنے گی تو اس سے معاہدے پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن کی جوڑ توڑ جاری ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے بھی بات چیت جاری رکھی ہوئی ہے جس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے حکومت یا اپوزیشن کاساتھ دینےکے حوالے سےکہا تھا مشاورت جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ساری چیزیں جب تک طے نہیں ہوں گی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔








