امریکا کے صدر جوزف بائیڈن کی جانب سے ہوئی غلطی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاستوں کی تعداد سے متعلق امریکی صدر لاعلم ہیں یا پھر ان کی زبان پھسلی، اس حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 2018ء میں ہیلتھ کیئر کو بچانے کے لیے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔
رپورٹس کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ امریکا 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔
Joe Biden just said there are 54 states. pic.twitter.com/UUsJF2iRjX
— Clay Travis (@ClayTravis) October 29, 2022
گزشتہ ماہ 2 مرتبہ اور رواں ماہ بھی 1 مرتبہ لوگوں کو امریکی صدر کا رویہ کچھ عجیب نظر آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امریکی صدر تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیے تھے۔
اس کے کچھ ہی دنوں بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیے۔
رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے دفتر میں اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد کنفیوز دکھائی دیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر کی جانب سے کم دنوں کے وقفے سے ایسی چیزیں سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔








