پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آج تیسرا روز ہے اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی اگلی منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک ہونے پر شدید تنقید ہو رہی تھی جس کے بعد عثمان بزدار لانگ مارچ کے تیسرے دن کنٹینر پہنچ گئے۔
عثمان بزدار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حقیقی آزادی لانگ مارچ کے کنٹینر پر موجود۔ انشاءالله منزل قریب ہے، بہت جلد ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان۔
عثمان بزدار مریدکے میں کنٹینر پر آئے اور انہوں نے کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔
بالاخر عثمان بزدار تیسرے دن لانگ مارچ میں پہنچ گئے








