مدینہ منورہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ( ن) کے چشتیاں سے رکن قومی اسمبلی وصدر گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ ،گوجرانولہ سے ارکان پنجاب اسمبلی وقار چیمہ اور توفیق بٹ نے کہاہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا شواسلام آبادپہنچنے سے پہلے ہی فلاپ ہوتاجارہاہے،مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد اور منظم ہے، اسی پارٹی نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا،اس بار بھی ہم ملک کو مسائل کے بھنورسے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی کوششو ں میں سرخروہوں گے۔وہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔ عشائیے سے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا طارق محمود، ممبر مجلس عاملہ ملک راشد پرویز اعوان، صدر قصیم ریجن شہباز مغل،ملک مکرم نصیر اعوان،ملک معروف اعوان، ملک جواد مدنی ،چوہدری اشفاق اعوان،زاہد شریف،چوہدری ندیم گجر ،چوہدری نواز گجر،علی سیٹھ سمیت مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا، وزیراعظم شہبازشریف ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا بھرپور انداز میں مقابلہ کررہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اتحادی حکومت چیلنجز پر قابوپالے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کا شواسلام آبادپہنچنے سے پہلے ہی فلاپ ہوتاجارہاہے،عوام فتنہ وفساد پھیلانے والے کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں مسلم لیگ(ن)کی تنظیم کو مزیدفعال اور منظم کیا جائے گا۔










