بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلمی نقاد کمال راشد نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

ممبئی : بھارت کے متنازعہ فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے اداکار سلمان خان سے معافی مانگ لی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کے آر کے نے کہا کہ وہ میڈیا کے تمام لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جیسا انہوں نے سوچا ویسا نہیں ہے، سلمان خان ان کی گرفتاری کے پیچھے نہیں تھے، ” بھائی جان، میں نے آپ کو غلط سمجھا جس پر مجھے سخت شرمندگی ہے اور اگر میں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔” کے آر کے نے اعلان کیا کہ وہ رضا کارانہ طور پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آئندہ سلمان خان کی فلموں کو ریویو نہیں کریں گے۔